شمالی بھارت

فوٹو گرافی سےمنع کرنے پر ناراض بیوی نے کی یہ حرکت

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بکیور میں مندر میں شوہر کے ساتھ فوٹو کھینچوانے سے منع کرنے پر نو شادی شدہ نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بکیور میں مندر میں شوہر کے ساتھ فوٹو کھینچوانے سے منع کرنے پر نو شادی شدہ نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ نودھنا گاؤں باشندہ برجیندر سنگھ نے بتایا کہ اس کی شادہ گذشتہ سال مارچ میں ضلع اوریا کے اجیت مل تھانہ کے چٹکا پور گاوں کی پرتیچھا(22) کے ساتھ ہوئی تھی۔ پیر کو اہل خانہ کے ساتھ علاقے کے ہی کھتورا میں جئے گرو دیو مندر پر چچا کے لڑکے کے لئے لڑکی دیکھنے گئے تھے۔ وہاں سے وہ کچھ ضروری سامان لینے نواڑی کلا چلا گیا تھا۔

مندر پر بیوی پرتیچھا نے ساتھ میں فوٹو کھینچانے کو کہا تو اس نے فوٹو نہیں کھینچوائی تھی۔ اسی بات کے سلسلے میں بیوی ناراض ہوگئی۔ پیر کی شام سبھی لوگ کھانا کھا کر چھت پر سونے کے لئے چلے گئے۔ بیوی بھی ا سکے پاس ہی چھت پر ہی لیٹی تھی۔ جب رات 10بجے بجلی آئی تو بیوی چھت سے اتر کر نیچے کمرے میں آگئی۔

اس نے کمرے کا دروازہ بند کر چھت میں لگے پنکے میں دوپٹے کا باندھ کر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ رات تقریبا دو بجے شوہر کی آنکھ کھلنے پر چھت سے اتر کر نیچے آیا تو اس نے دروازہ کھولنے کے لئے آواز لگائی۔ جب کچھ دیر تک دروازہ نہیں کھلا تو اس نے کمرے میں لگے جال سے جھانک کر دیکھا تو بیوی پھندے پر لٹک رہی تھی۔ جس کی اطلاع شوہر نے پولیس کو دی۔

اطلاع پر انچارج انسپکٹر پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی، فورنسک ٹیم نے شواہد جمع کئے۔ تحصیلدار بھرتھنا راج کمار سنگھ بھی موقع پر پہنچے۔ انچارج انسپکٹر راکیش شرما نے بتایا کہ خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم پینل سے کرایا جار ہا ہے۔ رپورٹ آنے پر مناسب کاروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w