حیدرآباد

پٹرول اور ڈیزل پر اضافی اکسائز ڈیوٹی اور سس منسوخ کیا جائے: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ ا س اضافی بوجھ سے بالخصوص کم اوراوسط آمدنی والے گروپس کے افراد شدید طورپر متاثر ہوں گے۔ سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کہا کہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس جو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی آرہی ہے نے ایک مرتبہ پھر ایندھن پر اضافی اکسائز ڈیوٹی اور سس پر زعفرانی جماعت زیرقیادت مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی جس کا کہنا ہے کہ ا س اضافہ سے عام آدمی کی زندگی بُری طرح متاثرہوگی جو پہلے ہی کئی مشکلات کاشکار ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
آسام سے افسپا پوری طرح ہٹادینے مرکز سے سفارش
شہریوں کو بانٹنے اقتدار کا بیجا استعمال کرنے والے ملک دشمن: سونیا گاندھی
2024 میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت کرائے جائیں

پارٹی کے کارگذارصدر و وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ ا س اضافی بوجھ سے بالخصوص کم اوراوسط آمدنی والے گروپس کے افراد شدید طورپر متاثر ہوں گے۔

سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کہا کہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم مودی کوایندھن پر اضافی اکسائزڈیوٹی اور سس کو منسوخ کریں تاکہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں خود بخود کمی ہو۔

a3w
a3w