تلنگانہ

عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ کے سی آر کو سبق سکھائیں: ریونت ریڈی

ہنمکنڈہ میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑویاترا کے موقع پر انہوں نے پوچھا کہ حیدرآباد میں کتوں کے حملہ میں معصوم بچے کی موت اور میڈیکل طالبہ پریتی کی خودکشی کے بعد بھی وزیراعلیٰ نے ان کے خاندانوں سے ملاقات کیوں نہیں کی؟

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے سوال کیا کہ تلنگانہ کے چارکروڑعوام کواپنا خاندان کہنے والے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے مشکل حالات میں کس خاندان سے ملاقات کی؟

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی

انہوں نے ہنمکنڈہ ضلع میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ کتوں کے حملہ میں حیدرآباد میں لڑکے کی موت، میڈیکل طالبہ پریتی کی خودکشی کے بعد بھی وزیراعلی نے ان کے خاندانوں سے کیوں ملاقات نہیں کی؟

انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے ووٹ کے ہتھیار کے ذریعہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کو سبق سکھائیں۔

ریونت ریڈی نے جو عوامی مسائل سے واقفیت، چندرشیکھرراؤ زیرقیادت بی آرایس حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے اور کانگریس کو مستحکم کرنے کے لئے یہ یاتراکررہے ہیں، کالج میں مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرنے والی میڈیکل طالبہ پریتی کو خراج پیش کرنے کے لئے کل شب مومی شمعوں کی ریلی میں بھی حصہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں حکومت لاپرواہی کا کیوں مظاہرہ کررہی ہے اور ہنوز میڈیکل کالج کے پرنسپل اور ایچ اوڈی کوکیوں معطل نہیں کیا گیا؟