شمالی بھارت
چمپائی سورین نے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو استعفیٰ سونپا
جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین نے چہارشنبہ کی شام گورنر سی پی رادھا کرشنن کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین نے چہارشنبہ کی شام گورنر سی پی رادھا کرشنن کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔
رادھا کرشنن آج شام ہی پڈوچیری سے رانچی پہنچے تھے۔ سورین کے استعفیٰ کے بعد سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق ہیمنت سورین کی وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں کئی وزراء بھی حلف لیں گے۔
آر جے ڈی ایم ایل اے ستیانند بھوکتا نے کہا کہ وہ بھی وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔