سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

سال کا آخری چاند گرہن کب ہوگا؟

چاند گرہن 28 اکتوبرکو دیر رات ایک بج کر 5 منٹ سے 2 بج کر 24 منٹ تک یعنی ایک گھنٹہ 19 منٹ تک رہے گا۔ 28 اکتوبر کو شام میں چار بج کر 5 منٹ پر چاند طلوع ہوگا۔ اس گرہن میں چاند کی تصویر جنوب سے متاثر ہوگی۔

نئی دہلی: سال 2023 کا آخری چاند گرہن 28-29 اکتوبر کی درمیانی شب کو شرد پورنیما کو ہوگا اور یہ ہندوستان میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ 28 اکتوبر کی آدھی رات کو چاند پینمبرا میں داخل ہو گا اور چاند گرہن کا دورانیہ 29 اکتوبر کے اوائل میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ
چین کا 2030 تک چاند پر انسان بردار مشن بھیجنے کا منصوبہ

چاند گرہن آدھی رات کے قریب ہندوستان کے تمام حصوں میں نظر آئے گا۔ اس کے ساتھ چاند گرہن مغربی بحرالکاہل، آسٹریلیا، ایشیا، یورپ، افریقہ، مشرقی جنوبی امریکہ، شمال مشرقی امریکہ، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور جنوبی بحرالکاہل کے علاقوں سے نظر آئے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں نظر آنے والا اگلا چاند گرہن 7 ستمبر 2025 کو ہوگا اور یہ مکمل چاند گرہن ہوگا۔ ہندوستان میں نظر آنے والا آخری چاند گرہن 8 نومبر 2022 کو تھا اور یہ مکمل گرہن تھا۔

چاند گرہن 28 اکتوبرکو دیر رات ایک بج کر 5 منٹ سے 2 بج کر 24 منٹ تک یعنی ایک گھنٹہ 19 منٹ تک رہے گا۔ 28 اکتوبر کو شام میں چار بج کر 5 منٹ پر چاند طلوع ہوگا۔ اس گرہن میں چاند کی تصویر جنوب سے متاثر ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ چاند گرہن پورے چاند کے دن ہوتا ہے کیونکہ اس دن زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور تینوں ایک سیدھی لکیر میں واقع ہو جاتے ہیں۔

a3w
a3w