تلنگانہ

اسمبلی میں بی آر ایس کے منحرف ایم ایل ایز کہاں بیٹھیں گے؟

تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس منگل 23 جولائی کو شروع ہوگا۔ اسمبلی اجلاس میں بی آر یس سے کانگریس میں شامل 10 بی آر ایس ایم ایل ایز پر سب کی نظر لگی ہوئی ہیں۔

حیدرآباد : تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس منگل 23 جولائی کو شروع ہوگا۔ اسمبلی اجلاس میں بی آر یس سے کانگریس میں شامل 10 بی آر ایس ایم ایل ایز پر سب کی نظر لگی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے چین ہے کہ 10 بی آر ایس اراکین اسمبلی کہاں بیٹھیں گے؟کیا وہ بی آر ایس کی صفوں میں رہیں گے یا کانگریس کے ساتھ بیٹھیں گے۔بی آر ایس پارٹی نے کچھ منحرف ایم ایل ایز کے خلاف نااہل قرار دینے کے لیئے درخواستیں داخل کر رکھی ہے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق منحرف ایم ایل ایز کے لیے حکمراں جماعت کے قائدین کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع نہیں ہے کیونکہ منحرف بی آر ایس ایم ایل ایز کی تعداد 2/3 یعنی 26 تک نہیں پہنچی ہے۔

اس لیے منحرف ایم ایل ایز کو اسپیکر کی طرف سے الاٹ کردہ سیٹوں پرہی بیٹھناہوگا۔. عام طور پر اسپیکر قائد ایوان، اپوزیشن لیڈر، وزراء اور فلور لیڈر کو نشستیں الاٹ کرنے کے بعد حروف تہجی کے حساب سے نشستیں الاٹ کرتے ہیں۔

یہاں تجسس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ‘بی آر ایس ایم ایل ایز جو منحرف ہو گئے’ اگر وہ دوسرے بی آر ایس ایم ایل ایز کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

منحرف 10 بی آر ایس ایم ایل ایز میں دانم ناگیندر، کڈیم سری ہری، ٹی وینکٹ راو، پوچارم سرینواس ریڈی، ڈاکٹر ایم سنجے کمار، کالے یادیا، بنڈلا کرشنا موہن ریڈی، اریکیپوڈی گاندھی، پرکاش گوڈ اور گڈیم مہیپال ریڈی شامل ہیں۔ اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ بی آر ایس کے منحرف ایم ایل ایز اسپیکر کی طرف سے الاٹ کی گئی سیٹوں پر بیٹھ سکتے ہیں۔

a3w
a3w