حیدرآباد

حلقہ کھمم سے مجھے پارٹی امیدوار بنانے پر بھٹی وکرامارکہ کو اعتراض کیوں؟:ہنمنت راؤ

ہنمنت راؤ نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی میں بی سی قائد کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا کانگریس کو بی سی طبقہ کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے؟ کیا کانگریس کی نظر میں بی سی طبقات ووٹنگ مشن ہیں؟

 حیدرآباد: سینئر کانگریس قائد وی ہنمنت راؤ نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ پر سنسنی خیز الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا یہ بات ناقبل فہم ہے کہ بھٹی وکرامارکہ نے انہیں حلقہ لوک سبھا کھمم سے پارٹی امیدوار بنانے کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نکاح انسانی فطرت کی تکمیل اور معاشرتی استحکام کا ضامن ہے – فکری نشست سے مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سیرت مصطفےﷺ کا پیغام، کل ہند بزم رحمت عالم کے زیر اہتمام جشن میلادالنبی ﷺ سے مقررین کا خطاب
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
حیدرآباد: نبی کریم ﷺ سے محبت کا اصل تقاضہ آپ کی تعلیمات پر عمل ہے – مغل پورہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات
حیدرآباد کا فینانشیل ڈسٹرکٹ — شہر کے اندر ایک نیا شہر، کرایوں میں زبردست اضافہ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند

 انہوں نے کہا بھٹی وکرامارکہ مجھے دھوکہ دے رہے ہیں۔ پتا نہیں بھٹی مجھے کیوں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے، پہلے کھمم سے امیدوار بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر اب وہ اپنے وعدے سے مکر رہے ہیں ہنمنت راؤ نے کہا آج میری  وجہ سے ملو بھٹی پارٹی میں اس پوزیشن پر فائز ہیں۔ میں نے ہی بھٹی کو  ایم ایل سی بنایا تھا۔

 انہوں نے کہا میرے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں نہیں ہے۔ میری سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کریں۔ انہوں نے کہا ھمم کے قائدین  کہتے ہیں کہ میں مقامی نہیں ہوں۔ میرا ان قائدین سے سوال ہے کہ آیا رینوکا چودھری، نادینڈلا بھاسکر راو، رنگیا نائیڈو  مقامی ہیں؟

 ہنمنت راؤ نے بھٹی وکرامارکہ سے ان سوالات کا جواب دینے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انصاف ملنا چاہیے کیوں کہ میں نے  عہدوں کی توقع کیے بغیر پارٹی کے لیے کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کھمم لوک سبھا سیٹ انہیں الاٹ کی جاتی ہے تو وہ یقینی طور پر کامیابی حاصل کریں گے۔

 انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی میں بی سی قائد کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے۔  انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا کانگریس کو بی سی طبقہ کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے؟ کیا کانگریس کی نظر میں  بی سی طبقات ووٹنگ مشن ہیں؟

انہوں نے کہا  راہول گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا، ذات پات کی مردم شماری جیسی باتیں کرتے ہیں اور آج  مجھے انصاف کے لیے راہول گاندھی کی ضرورت ہے۔ میں نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے اور مرتے دم تک پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔

 میرے مرنے کے بعد بھی پارٹی کا جھنڈا مجھ پر رہے گا۔ میں پارٹی نہیں بدلوں گا۔ میں نے پارٹی میں بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے۔ میری عمر میرے لیے رکاوٹ نہیں ہے۔

اس عمر میں بھی دوڑ میں حصہ لے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا  اگر راہول گاندھی کھمم سے الیکشن لڑتے ہیں تو میں دستبردار ہو جاؤں گا۔ اگر راہول گاندھی نہیں آتے ہیں تو میں کھمم سے انتخاب لڑنے کے لئے پوری طرح اہل اور فٹ ہوں اور مجھے کھمم سے ٹکٹ دیا جانا چاہیے۔