تلنگانہ

تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں کیلئے پولنگ کاآغاز

تلنگانہ میں چوتھے مرحلہ میں 17لوک سبھا حلقوں کے لئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں چوتھے مرحلہ میں 17لوک سبھا حلقوں کے لئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

تقریبًا 3.31کروڑ رائے دہندے ریاست بھر کے 35,356 مراکز رائے دہی میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرتے ہوئے 525 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔ رائے دہی کا آغاز پیر کو صبح 7 بجے سے ہوا۔

2.94 لاکھ پولنگ عملہ مراکز رائے دہی میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ریاست میں 9,900 پولنگ مراکز کی حساس مراکز رائے دہی کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ انتخابی میدان میں 286 آزاد امیدوار بھی ہیں۔

سب سے زیادہ 45 امیدوار حلقہ لوک سبھا سکندرآباد میں ہیں جب کہ کم سے کم 12 امیدوار عادل آباد لوک سبھا حلقہ میں ہیں۔

میدک میں 44، چیوڑلہ میں 43، پداپلی میں 42 اور ورنگل میں 42 امیدوارانتخابی میدان میں ہیں۔ اب تک 20,163 رائے دہندوں نے گھر پر رائے دہی کی سہولت سے استفادہ کیا ہے جبکہ 1.88 لاکھ ملازمین جو پولنگ کی ڈیوٹی پر ہیں، نے پوسٹل بیالٹ ووٹنگ کی سہولت سے استفادہ کیا۔

1,05,019 بیالٹ یونٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ جملہ 44,569 کنٹرول یونٹس اور 48,134 وی وی پیاٹس کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔

ہر اسمبلی حلقہ میں ای سی آئی ایل کے انجینئرس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ای وی ایمس میں خرابی کو درست کیا جاسکے۔ ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ کیاگیا ہے۔