جرائم و حادثاتحیدرآباد

فارم ہاؤس پر پولیس کا دھاوا، 108 طلبہ شراب نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے

چار افراد کے گانجا استعمال کرنے کی تصدیق، فارم ہاؤس سے 15 گرام گانجا، 7 کاریں، 3 موٹر سائیکلیں اور 70 موبائل فون ضبط

حیدرآباد: فیوچر سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود میں CHEVELLA پولیس اور اسپیشل آپریشنز ٹیم (ایس او ٹی) نے خفیہ اطلاع پر کامّیٹا گاؤں میں واقع ایل جی فارم ہاؤس پر مشترکہ دھاوا کیا۔ اس دوران پولیس نے 108 طلبہ کو شراب نوشی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق، پکڑے گئے طلبہ میں آئی سی ایف اے آئی اور آئی بی ایس کالجس سے تعلق رکھنے والے 71 لڑکے اور 37 لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ تمام طلبہ ضروری اجازت کے بغیر فارم ہاؤس میں شراب نوشی کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے طلبہ کے ڈرگ اسکریننگ ٹیسٹ بھی کروائے، جن میں چار افراد کے گانجا استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی۔

پولیس نے فارم ہاؤس سے 15 گرام گانجا، 7 کاریں، 3 موٹر سائیکلیں اور 70 موبائل فون ضبط کرلیے۔

CHEVELLA پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نریندر ریڈی نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی بنیاد پر قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔