دہلی

بی جے پی قائد نے اپنے گال کی بات کیوں نہیں کی؟: پرینکا گاندھی

کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے ان کے گال کے حوالہ سے جو بات کہی تھی اسے مضحکہ خیز قراردیا۔

نئی دہلی : کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے ان کے گال کے حوالہ سے جو بات کہی تھی اسے مضحکہ خیز قراردیا۔

متعلقہ خبریں
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
ہماچل پردیش کے وزیر کی کھرگے سے ملاقات
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گالی دینا ہی بی جے پی کی سب سے بڑی قابلیت:عام آدمی پارٹی
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی الیکشن میں ایسی بے معنی باتوں کے بجائے مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔

وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ نے طنز کیا کہ بی جے پی کے امیدوار حلقہ کالکاجی نے اپنے گالوں کی بات نہیں کی۔ اہم مسائل پر بات کی جائے۔

بدھوڑی نے کہا تھا کہ اگر وہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے کالکاجی کی سڑکوں کو پرینکا گاندھی وڈرا کے گال جیسی بنادیں گے۔