امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں ایک ہی گھر کے 8 افراد کی موت

انوک، یوٹاہ میں اندھا دھند فائرنگ کی خبر ہے جس میں 8 افراد کی المناک موت ہو گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ یوٹاہ کے دیہی علاقے میں ایک گھر کے اندر سے 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

واشنگٹن: شمالی امریکہ کی ریاست یوٹاہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ انوک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پانچ بچوں اور تین بالغوں کی لاشیں ایک گھر میں پائی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
ایشین گیمز: دوسرے دن ہندوستان کو مزید 6 میڈلس
سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

شمالی امریکا کی ریاست یوٹاہ سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ انوک، یوٹاہ میں اندھا دھند فائرنگ کی خبر ہے جس میں آٹھ افراد کی المناک موت ہو گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ یوٹاہ کے دیہی علاقے میں ایک گھر کے اندر سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

امریکی تفتیشی حکام نے ابھی تک چہارشنبہ کی فائرنگ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ یوٹاہ کے 8000 آبادی والے قصبے میں پیش آیا۔

پولیس ابھی تک تحقیقات کر رہی ہے کہ فائرنگ کس نے اور کیوں کی۔ تفتیش کے دوران افسران کو ایک گھر کے اندر تین بالغ اور پانچ نابالغ مردہ پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک افراد کے جسموں پر گولیوں کے نشانات دکھائی دے رہے ہیں۔ اس واقعہ سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے۔