مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار

یہ واقعہ جمعرات کی رات ایک تربیتی سیشن کے دوران پیش آیا جب بیل 212 ہیلی کاپٹر نے مصر اور جنوبی افریقہ کے دو پائلٹوں کو لے کر المخطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کی۔

دبئی: متحدہ عرب امارات میں دبئی کے ساحل سے دور خلیجی سمندر میں ایئر لائن ایروگلف کا ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
نیپالی طیارہ کا بلیک باکس برآمد
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)

مقامی خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے جمعہ کو جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات ایک تربیتی سیشن کے دوران پیش آیا جب بیل 212 ہیلی کاپٹر نے مصر اور جنوبی افریقہ کے دو پائلٹوں کو لے کر المخطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کی۔

ایمرجنسی سروسز نے ملبہ نکال لیا ہے اور عملہ کے ارکان کی تلاش جاری ہے۔ تحقیقاتی ٹیم جائے وقوع کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔