تلنگانہ

تلنگانہ کے پہلے کے جی تا پی جی کیمپس کا افتتاح

تارک راما راو نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ بھی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ ایک جگہ کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم فراہم کرنے وزیر اعلیٰ کی خواہش پوری ہوئی ہے۔ تلنگانہ حکومت کے باوقار ہمارا گاوں۔ ہمارا اسکول پروگرام کے تحت یہ کے جی تا پی جی مرکز دستیاب کروایاگیا ہے۔

حیدرآباد:  تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو اور وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی نے راجنا سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ میں کے جی تا پی جی کیمپس کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح
سبیتااندرا ریڈی نے تمثیلی ایمسیٹ کا پوسٹر جاری کیا
عثمانیہ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کو کھول دیاجائے گا

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے کیمپس میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ قائم کی گئی ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ہمارا گاوں۔ہمارا اسکول پروگرام کے حصہ کے طورپر ریاست تلنگانہ کا پہلا کے جی تا پی جی کیمپس ضلع کے گمبھی راو پیٹ میں قائم کیا گیا۔

 دیہی علاقوں کے طلباء کو کے جی تا پی جی معیاری مفت تعلیم ایک ہی جگہ پر فراہم کرنے کے وزیر اعلی چندرشیکھرراو کے وعدے کے مطابق، وزیر آئی ٹی تارک راما راو کی خصوصی پہل اور کارپوریٹ تنظیموں کے تعاون سے گمبھی راو پیٹ میں ایک جدید کامپلکس تعمیر کیا گیا۔

اسے راہیجا کارپ فاؤنڈیشن، مائنڈ اسپیس رائٹ، یشودھااسپتال، ایم ایم آر ایف، دیوی لیب اور دیگر کے تعاون سے 3 کروڑ کی لاگت سے تمام سہولیات کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔

جملہ70 کلاس رومس میں، 3500 طلبہ کو تلگو، انگریزی اور اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جدید طرز کے ساتھ اس تعلیمی مرکز کا آغاز کیاگیا ہے۔

آنگن واڑی سنٹر 250 بچوں کے لیے موزوں ہے۔پری پرائمری، بچوں کے لیے کھیلوں کا میدان، پرائمری، ہائی اسکول، جونیئر کالج، ڈگری کالج اور پی جی کالج کی عمارت کے احاطہ میں تعمیر کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ احاطہ میں ایک ڈیجیٹل لائبریری، ایک کمپیوٹر لیب، ایک اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر اور ایک ڈائننگ ہال کا انتظام کیا گیا ہے جہاں ایک ہی وقت میں ایک ہزار افراد کے لئے کھانا کھانے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

تارک راما راو نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ بھی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ ایک جگہ کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم فراہم کرنے وزیر اعلیٰ کی خواہش پوری ہوئی ہے۔تلنگانہ حکومت کے باوقار ہمارا گاوں۔ ہمارا اسکول پروگرام کے تحت یہ کے جی تا پی جی مرکز دستیاب کروایاگیا ہے۔