تلنگانہ

تلنگانہ‘10 سال قبل کیا تھا آج کیا ہے؟ عوام بخوبی واقف

ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے آج ضلع بھوپال پلی کے دورہ کے دوران ضلع کلکٹریٹ اور ایس پی آفس کے علاوہ ڈبل بیڈ رومس امکنہ کا افتتاح انجام دیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے آج ضلع بھوپال پلی کے دورہ کے دوران ضلع کلکٹریٹ اور ایس پی آفس کے علاوہ ڈبل بیڈ رومس امکنہ کا افتتاح انجام دیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

واضح رہے کہ ریاستی وزیر نے الیکشن کوڈ نافذ ہونے سے قبل افتتاحی پروگراموں میں حصہ لیا۔ بعدازاں انہوں نے مقامی رکن اسمبلی جی وینکٹ رام ریڈی کی صدارت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق کانگریس حکومت میں تلنگانہ کیا تھا اور آج کیاہے؟

آپ عوام بخوبی واقف ہیں۔ کانگریس قائدین من گھڑت باتوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عوام ان گمراہ کن باتوں میں آنے والے نہیں ہیں۔ کے سی آر کے دور حکومت میں بلا رکاوٹ برقی سربراہی کی جارہی ہے  جبکہ کانگریس کے دور میں 6 گھنٹے برقی دی جارہی تھی۔

آج ریاست کے  ہر گھر کو پینے کا پانی سربراہ کیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کی حکومت نے غریب عوام کی بہبود کے لیے مختلف اسکیمات پر عمل آوری کررہی ہے۔

حزب مخالف جماعتوں کو صرف خامیاں ہی دکھائی دے رہی تھیں مگر انہیں ترقی نہیں دکھائی دے رہی ہیں۔ کروڑہا روپئے کسانوں کے کھاتوں میں جمع کئے جاچکے ہیں۔

ضعیف افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپئے دیئے جارہے ہیں جس سے 46لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں۔ شادی مبارک اسکیم کے علاوہ غریب عوام کے بچوں کی تعلیم کی فروغ کے لیے مختلف طبقات کے لیے اقامتی اسکولس کا قیام عمل میں لایا گیاہے  جہاں صحت بخش غذا کے علاوہ دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج ریاست تلنگانہ کو کے سی آر نے قومی سطح پر نمبر ایک مقام پر لاکھڑا کیاہے۔

a3w
a3w