حیدرآباد
حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کیخلاف مہم، فرار ہونے کی کوشش، ایک شخص پکڑا گیا
حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے کے خوف سے یہ شخص اپنی گاڑی چھوڑکرجانے لگا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے عنبرپیٹ علاقہ میں شراب پی کرگاڑیاں چلانے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک شخص نے ٹریفک پولیس سے بچنے کر فرارہونے کی کوشش کی۔
حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے کے خوف سے یہ شخص اپنی گاڑی چھوڑکرجانے لگا۔
جب پولیس نے بریتھ انالائزر کے ذریعہ اس کی جانچ کرنے کی کوشش کی تواس نے انکار کردیا اورفرارہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس کو پکڑلیا اوراس کامعائنہ کیاجس پر اس کے حالت نشہ میں ہونے کی توثیق ہوئی۔
اس کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔