حیدرآباد

میں کیوں بی جے پی میں شامل ہوں گا؟: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا اس طرح کی بہتان تراشی تلنگانہ کی توھین ہے۔ چیف منسٹر نے کہا مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے مرے خلاف شکایات کی گئی دہلی پولیس کو روانہ کیا گیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس قائدین کے بار بار الزام کہ پارلیمنٹ انتخابات کے بعد ریونت ریڈی کچھ ایم ایل ایز کو ساتھ لیکر بی جے پی میں چلے جائیں گے،کی وضاحت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا میری ایک سو دنوں کی بہترین کارکردگی کو دیکھنے کے بعد کے سی آر کے پاس مجھ پر الزام لگانے کے لئے کچھ نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

 اس لئے میری امکانی طور پر بی جے پی میں شمولیت کا شوشہ چھوڑا گیا‘میں نے بی جے پی میں اس وقت شمولیت اختیار نہیں کی جب پارٹی کافی مضبوط تھی۔ایک تلگو ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا جب میں نے تلگو دیشم پارٹی سے علاحدگی اختیار کی تھی۔

 تلگو دیشم پارٹی این ڈی اے اتحاد کا حصّہ تھی اگر میں چاہتا تو چندرا بابو نائڈو کی مدد سے مرکز میں اچھی پوزیشن حاصل کر لیتا مگر میں نے ایسا نہیں کیا، کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کو ترجیح دی محنت کی، مقام بنایا آج میں چیف منسٹر ہوں، ایسے میں مجھے کیا ضرورت آن پڑی  کہ میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بی جے میں شامل ہو جاؤں؟

انہوں نے کہا اس طرح کی بہتان تراشی تلنگانہ کی توھین ہے۔ چیف منسٹر نے کہا مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے مرے خلاف شکایات کی گئی دہلی پولیس کو روانہ کیا گیا۔

 چیف منسٹر کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا جا رہا ہے یہ تلنگانہ کی خود مختاری پر حملہ ہے یہ رونت ریڈی کے لئے کوئی مسلہ نہیں ہے کیوں کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شکایات کی گئی چیف منسٹر کو نوٹس دی گئی اب  200 سے زیادہ دہلی پولیس کے جوان تلنگانہ کے تمام اضلاع میں جا کر رات کے وقت سرکاری نظام  پر حملہ کررہے ہیں۔ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں دہلی آؤنگا یا نہیں  اور میں نے واضح کر دیا  کہ میں نہیں آؤنگا ۔

a3w
a3w