سوشیل میڈیاحیدرآباد

بنجارہ ہلز میں بیوی نے شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پاکستانی ہونے کا الزام (ویڈیو)

کیرتی نے الزام لگایا کہ فہد ایک پاکستانی شہری ہے جس نے محبت کے بہانے شادی کرکے اسے دھوکہ دیا اور مذہب تبدیل کروایا۔ پولیس کے مطابق فہد کی والدہ کا تعلق حیدرآباد سے تھا جو سعودی عرب میں ملازمت کے دوران ایک پاکستانی شہری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

حیدرآباد : بنجارہ ہلز میں ایک ڈرامائی واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

کیرتی نامی خاتون کی شادی 2006 میں ہیمنت نامی شخص سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، بعد میں 2016 میں کیرتی کو فہد نامی شخص سے محبت ہوگئی جس کے بعد اس نے اپنے پہلے شوہر کو طلاق دے دی۔

فہد سے شادی کی اور اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام دوحہ فاطمہ رکھ لیا۔ اس شادی سے دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

شادی کے بعد حالیہ دنوں میں دونوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے تھے اور وہ الگ رہ رہے تھے۔ جمعرات کے روز کیرتی نے بنجارہ ہلز کے ایک فلیٹ میں اپنے شوہر فہد کو جَبین نامی خاتون کے ساتھ دیکھ لیا اور شور شرابہ کیا۔

کیرتی نے الزام لگایا کہ فہد ایک پاکستانی شہری ہے جس نے محبت کے بہانے شادی کرکے اسے دھوکہ دیا اور مذہب تبدیل کروایا۔ پولیس کے مطابق فہد کی والدہ کا تعلق حیدرآباد سے تھا جو سعودی عرب میں ملازمت کے دوران ایک پاکستانی شہری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ فہد اور اس کے بہن بھائی پاکستانی شہری ہیں۔

والد کی وفات کے بعد 1998 میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ حیدرآباد آ گئے تھے اور ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دی تھی۔ فہد کے بہن بھائیوں کو ہندوستانی شہریت مل گئی ہے لیکن فہد کی درخواست اب بھی زیرِ غور ہے۔

چونکہ کیرتی کا تعلق لنگر حوض پولیس اسٹیشن کے حدود سے ہے اس لئے بنجارہ ہلز پولیس نے کیس کو لنگر حوض پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے اور کیرتی کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔