ناگول میں شوہر کا ظلم، بیوی پر قاتلانہ حملہ کے بعد اسپتال منتقل
ناگول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی کا چاقو سے گلا کاٹ کر انہیں زخمی کر دیا۔ جب عورت نے زور سے چیخنا شروع کیا تو آس پاس کے لوگ فوری طور پر حرکت میں آئے اور اسے ناگول کے خانگی ہاسپٹل لے گئے، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) ناگول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی کا چاقو سے گلا کاٹ کر انہیں زخمی کر دیا۔ جب عورت نے زور سے چیخنا شروع کیا تو آس پاس کے لوگ فوری طور پر حرکت میں آئے اور اسے ناگول کے خانگی ہاسپٹل لے گئے، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق، مہالکشمی (20) کی شادی ایک سال پہلے وینو گوپال سے ہوئی تھی۔ ان کا الزام ہے کہ شادی کے ایک مہینہ بعد ہی شوہر نے جہیز کی اضافی رقم لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے مارنا پیٹنا اور ذہنی طور پر اذیت دینا شروع کر دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ بڑوں کی موجودگی میں سمجھانے کے باوجود شوہر کا رویہ نہیں بدلا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
وینو گوپال کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
جب متاثرہ کی حالت کا پتہ چلا تو اس کے والدین فوری طور پر ہاسپٹل پہنچے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کی اس حالت کا ذمہ دار اس کے شوہر کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔