دہلی

کانگریس کے صدارتی انتخاب کیلئے راہول بیلاری میں ووٹ ڈالیں گے

جئے رمیش نے ٹویٹ کیا کہ اس بارے میں سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ راہول گاندھی کل صدر کے انتخاب کیلئے اپنا ووٹ کہاں ڈالیں گے۔ کچھ بھی قیاس نہیں کیا جانا چاہیے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب میں پیر کو کرناٹک کے بیلاری کے سنگنا کلو میں اپنا ووٹ ڈالیں گے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو کہا کہ گاندھی کے ووٹ ڈالنے کے بارے میں کسی قسم کی قیاس آرائی کی ضرورت نہیں ہے اور وہ کل بھارت جوڑو یاترا میں شامل دیگر مندوبین کے ساتھ سنگنا کلو میں ووٹ ڈالیں گے۔

رمیش نے ٹویٹ کیا "اس بارے میں سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ راہول گاندھی کل صدر کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کہاں ڈالیں گے۔ کچھ بھی قیاس نہیں کیا جانا چاہیے۔ وہ تقریباً 40 دیگر بھارت جوڈو یاتریوں ، جو پی سی سی کے مندوبین ہیں، کے ساتھ بیلاری کے سنگنا کلو میں بھارت جوڈو یاترا کے کیمپ کے مقام پر ووٹ ڈالیں گے۔

واضح ر ہے کہ کانگریس صدر کے عہدہ کا انتخاب 17 اکتوبر کو ہونا ہے۔ پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا، جو پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک چلائی جا رہی ہے، کرناٹک کے بیلاری ضلع میں ہے اور پارٹی کے الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے یاترا میں شامل مندوبین کے لیے یاترا کے مقام پر ہی ووٹ دینے کے انتظامات کیے ہیں۔