مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔  2 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 2 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 2 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1519 ۔اٹلی کے عظیم مصور لیوناردو ڈاؤنچی کا انتقال ہوا۔

1598۔ فرانس اور اسپین نے ویروکس کے معاہدہ پردستخط کئے۔

1776۔ فرانس اور اسپین نے امریکہ میں باغیوں کوہتھیار دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

1833۔روس کے زار نکولس نے غلاموں کے عوامی مقامات پر فروخت پر پابندی عائد کردی۔

1875۔ امریکہ نے 20 سینٹ کا سکہ کی ڈھلائی بند کردی۔

1885۔ بیلجئیم کے بادشاہ لیوپولڈ دوئم نے آزادریاست کانگو کی تشکیل کی۔

1897۔ سوامی ویویکانند نے رام کرشن مشن کی بنیاد ڈالی۔

1907۔ راولپنڈی اور ایسٹ بنگال میں فسادات ہوئے۔

1921۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز، ڈائریکٹر اور مصنف ستيہ جیت رے کی پیدائش ہوئی۔

1922۔ ہندوستان کے پیشہ ورانہ بلیئرڈ کھلاڑی ولسن جونز کی پیدائش ہوئی۔

1924۔ نیدرلینڈ نے سوویت یونین کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

1926۔ امریکی فوج نے وسط امریکی ملک نگاراگوا میں داخل ہوئی۔

1926۔ جم کاربیٹ نے رودر پریاگ میں اس چیتے کو مار ڈالا جس نے 125 لوگوں کی جانیں لی تھی۔

1929 ۔ ہندوستانی سیاستدان اور ادیب وشنو کانت شاستری کی پیدائش ہوئی۔

1929۔ بھوٹان کے تیسرے راجا جگمے دورجي وانگچك کی پیدائش ہوئی۔

1930۔ امرتسر فسادت کے لپیٹ میں آیا۔

1933۔ جرمنی میں ہٹلر نے مزدورتنظیموں پر پابندی عائدکی۔

1942۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی فوج نے مانڈلے (برما) پر قبضہ کیا۔

1945۔ اٹلی میں موجود جرمنی فوج نے خودسپردگی کی۔

1949۔ مہاتما گاندھی کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوئی۔

1950۔ فرانس نے کولکاتا کے پاس واقع اپنی نوآبادیات چندرنگر کو حکومت ہند کو سونپا۔

1951۔ ایران میں تیل کی صنعت کو قومیانے کی شاہ نے قانونی منظوری دی۔

1952۔ دنیا کا پہلا جیٹ طیارہ ڈی ہیویلینڈ کامیٹ ۔1 نے لندن سے جوہانسبرگ تک اپنی پہلی پرواز بھری۔

1955۔ ٹی ولیمز نے اپنے ڈرامہ ’کیٹ آن اے ہاٹ ٹن رووف‘کے لئے پولتزر انعام جیتا۔

1959۔ الکلی اینڈ کیمیکلز کارپوریشن آف انڈیا نے مغربی بنگال کے رشرا میں ملک کے پہلے پالی تھین پلانٹ کی شروعات کی۔

1960۔ بمبئی صوبہ کو مہاراشٹر اور گجرات میں تقسیم کیا گیا۔

1965۔ ٹی وی کیلئے پہلے مواصلاتی سیٹلائٹ ایلی برڈ‘کا استعمال شروع ہوا۔ 24 ملکوں میں ٹیلی کاسٹ۔

1968۔ پبلک پرووینڈنٹ فنڈ (پی پی ایف) بل لوک سبھا میں منظور ہوا۔

1982۔ فاکلینڈ جنگ میں برطانوی آبدوز کنکویرر نیارجنٹینا کے جنگی جہاز جنرل بیلگرانو کو ڈبویا جس میں320 سے زائد لوگوں کی موت ہوئی۔

1985۔ مشہور صحافی اور ادیب بنارسي داس چترویدی کا انتقال ہوا۔

1986۔ اقوام متحدہ امریکہ کی 30 سالہ این بینكراف قطب شمالی پہنچنے والی پہلی خاتون بنیں۔

1994۔ جنوبی افریقہ کے صدر ڈبلیو ڈی کلارک نے عام انتخابات میں شکست تسلیم کی۔ ملک میں پہلی بار سیاہ فام صدر کے طور پر نیلسن منڈیلا کی فتح۔

1997۔ برطانیہ میں 18 سال بعد لیبر پارٹی اقتدار میں آئی، اس کے لیڈر ٹونی بلیئر برطانیہ کے پارلیمانی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیر اعظم بنے۔

1999۔ میريا موسكوسو پاناما کی پہلی خاتون صدر منتخب۔

2002۔ روس نے سرد جنگ کے بعد جنوبی ویتنام کی خلیج کیمرن واقع اپنے آخری غیر ملکی فوجی بیس کیمپ کے بحریہ اور فضائیہ کے اڈوں پر اپنے پرچم اتارے۔

2004۔مریکا بیلکا پولینڈ کے نئے وزیر اعظم بنے۔

2008 میانمار میں سمندری طوفان ’نرگس‘کے آنے سے 1،38،000 افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔

2011۔ امریکہ میں گیارہ ستمبر 2001 کو ہوئے حملے کا ملزم اوسامہ بن لادن پاکستان کے ایبٹ آباد میں فوجی کارروائی میں مارا گیا۔

ذریعہ
یو این آئی