جرائم و حادثات

عتیق۔اشرف کے قاتل چار دنوں کی پولیس تحویل میں

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کی ایک عدالت نے بدھ کو شہ زور لیڈر و سابق ایم پی عتیق احمد و ان کے بھائی اشرف علی کے قتل کے تینوں ملزمین کو چار دنوں کی پولیس تحویل میں بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کی ایک عدالت نے بدھ کو شہ زور لیڈر و سابق ایم پی عتیق احمد و ان کے بھائی اشرف علی کے قتل کے تینوں ملزمین کو چار دنوں کی پولیس تحویل میں بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
عتیق احمد کے قاتل براہ لکھنو، پریاگ راج پہنچے تھے
عتیق اور اشرف کے تینوں قاتل پرتاپ گڑھ جیل منتقل
یوپی کے وزیر قصوروار قرار ایک سال کی جیل

ضلع سرکاری وکیل(فوجداری) گلاب چندر اگہری نے بتایا کہ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم)دنیش چندر گوتم کی اسپیشل عدالت نے عتیق اور اشرف کے تینوں شوٹروں کو چار دنوں کی پولیس ریمانڈ کی ہدایت دی ہے۔

ریمانڈ کی مدت 23 اپریل شام پانچ بجے تک ہوگی۔

ریمانڈ ملنے کے بعد پولیس لولیش تیواری، ارون موریہ اور موہت عرف سنی موریہ کو سخت پوچھ گچھ کے لئے ریزرو پولیس لائن لے گئی۔

پولیس نے ساتھ دن کی ریمانڈ کی عرضی دی تھی لیکن اسپیشل مجسٹریٹ نے ان کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے چاردنوں کی ریمانڈ کا حکم دیا۔

سیکورٹی کے لحاظ سے پولیس تینوں ملزمین کا چہرہ ڈھک کر دوڑتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے لے گئی۔

عتیق اور اشرف کا معاملے ایس آئی ٹی کے ہاتھ میں ہے۔ تینوں ملزمین کو جج دنیش چندر گوتم کی عدالت میں تقریبا 10:45بجے پیش کیا گیا تھا۔

تینوں شوٹروں کو پولیس ریمانڈ ملنے کے بعد کورٹ احاطے میں موجود کچھ وکیلوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔

تینوں ملزمین پر حملہ کے شبہ عدالتی احاطے میں بڑی تعداد میں پولیس کے جوانوں کے علاوہ رپڈ ایکشن فورس، پی اے سی اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

اس دوران میڈیا اہلکار کا داخلہ عدالتی احاطے میں ممنوع کردیا گیا تھا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w