تلنگانہ

شوہر کے حملہ میں بیوی زخمی، نسبتی ہمشیرہ ہلاک

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق حیدرآبادکے نواحی علاقہ چنتل سے تعلق رکھنے والے ملزم سرینواس کا جھگڑا اکثراس کی بیوی 40سالہ سنیتا کے ساتھ ہوتا تھا۔

حیدرآباد: بیوی سے ہوئے جھگڑے کے بعد شوہر نے نسبتی ہمشیرہ کے گھر جاکر بیوی اور نسبتی ہمشیرہ پر چاقو سے حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں نسبتی ہمشیرہ ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق حیدرآبادکے نواحی علاقہ چنتل سے تعلق رکھنے والے ملزم سرینواس کا جھگڑا اکثراس کی بیوی 40سالہ سنیتا کے ساتھ ہوتا تھا۔

سنیتا ان ہی جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی بہن سجاتا کے مکان چند ماہ قبل منتقل ہوگئی تھی۔ تب ہی سے سجاتا کے ساتھ مل کرسنیتا ایک پرائیویٹ کمپنی میں پیکیجنگ کا کام کررہی تھی۔سرینواس ہفتہ کی صبح اپنی نسبتی ہمشیرہ کے مکان پہنچا اور سنیتا کے ساتھ اس نے جھگڑا کیا۔

جب سجاتا نے مداخلت کی تو اس نے دونوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔اس نے سجاتا کے بیٹے کو بھی اُس وقت زخمی کردیا جب وہ اس جھگڑے میں مداخلت کی کوشش کررہا تھا۔

اس واقعہ میں سجاتا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ سنیتا اور سائی کرن شدید زخمی ہوگئے۔اس حملہ کے بعد سرینواس فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w