ایشیاء

خواتین کو زبردستی حجاب پہنانے پر امریکہ کی ایران پر تنقید

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کو ایرانی پولیس کی رپورٹس پر تشویش ہے، انھوں نے کہا حجاب پہننے کے لیے زبردستی پابند کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن: ایرانی پولیس کی جانب سے خواتین اور بچیوں کو زبردستی حجاب پہنانے پر امریکہ نے ایران پر تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کو ایرانی پولیس کی رپورٹس پر تشویش ہے، انھوں نے کہا حجاب پہننے کے لیے زبردستی پابند کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

ترجمان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ایرانی حکومت نے حالیہ احتجاج سے کچھ نہیں سیکھا، خواتین اور بچیوں کو مرضی سے حجاب پہننے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ طالبان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے ملک کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیں۔

a3w
a3w