حیدرآباد
آیا عامر علی خان کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا؟
کانگریس میں یہ افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ عامرعلی خان کوچیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی کابینہ میں شامل کیاجاسکتا ہے کیونکہ ریاستی کابینہ میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔

حیدرآباد: کانگریس میں یہ افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ عامرعلی خان کوچیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی کابینہ میں شامل کیاجاسکتا ہے کیونکہ ریاستی کابینہ میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔
حالیہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس کے تمام سینئر قائدین کوشکست کامنہ دیکھنا پڑاتھا۔اس لئے پارٹی کوایک نئے مسلم چہرہ کی تلاش تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم راے دہندوں کو کانگریس کی جانب راغب کرنے کے لئے لوک سبھا الیکشن سے قبل خان کوکابینہ میں شامل کیاجاسکتا ہے۔