حیدرآباد

بسوں میں خواتین کو مفت سفر کے بجائے نشہ بندی کا مطالبہ

قائدین تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے شراب کی فروختگی پر پابندی (نشہ بندی)عائد کریں۔

حیدرآباد: قائدین تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے شراب کی فروختگی پر پابندی (نشہ بندی)عائد کریں۔

حکومت نے شراب کی فروختگی کو بند کرنے کے بجائے خواتین کو بسوں میں مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔ غریب لوگ جو روز مرہ آمدنی حاصل کرکے اس رقم کو شراب خردینے اور‘پینے کے لئے خرچ کرتے ہیں‘ وہ رقم گھر کو جائے گی تو خواتین کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو حکومت نے جو بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ اس کے خلاف تمام آٹو ڈرائیورس کے تنظیمیں حکومت کے خلاف احتجاج کریں گی اور ہم عدالت سے رجوع ہوں گے۔

کنوینر تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی محمد امان اللہ خان‘ جوائنٹ کنوینر شیخ احمد ماموں نے آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو آٹو کے میٹر کے چارجس میں اضافہ کرنے سے متعلق توجہ دلائی گئی تھی۔

اب تک انہوں نے اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے بھی آٹو کے میٹر کے چارجس میں اضافہ کرنے کے بارے میں توجہ دلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ پر توجہ نہ دے گی تو 15 فروری کو ایک دن تلنگانہ آٹو بند کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسی دن اندرا پارک تا اسمبلی بڑے پیمانے پر ریالی منظم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کو سابق چیف منسٹر این ٹی آر کی طرح آئندہ ریاست میں بی آر ایس کے اقتدار پر فائز ہونے کے لئے شراب پر پابندی کا اعلان کرنا چاہئے۔ پریس کانفرنس میں محمد عظیم الدین‘ محمد دستگیر‘ محمد سلطان‘ محمد فاروق‘ محمد سلیم الدین ستار گلشنی بھی موجود تھے۔

a3w
a3w