یوروپ

فلسطین میں جامع اور پائیدار امن تک نیٹو میں اسرائیل سے تعاون قبول نہیں کریں گے: طیب اردغان

ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا شام سے تعلقات کی بحالی کیلئے ترک وزیر خارجہ کو شامی صدر سے ملنےکا کہا ہے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا ہمارا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننا ہے۔

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جامع اور پائیدار امن تک نیٹو کے اندر اسرائیل سے تعاون قبول نہیں کریں گے۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا نیٹو کے لیے ممکن نہیں ہے کہ اسرائیلی انتطامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے

ترک صدر کا کہنا تھا فلسطین میں جامع اور پائیدار امن تک نیٹو کے اندر اسرائیل سے تعاون قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعاون ضروری ہے، روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترک صدر کا کہنا تھا امریکی صدر نے 3 سے 4 ہفتوں میں ایف 16 طیاروں کا معاملہ حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا شام سے تعلقات کی بحالی کیلئے ترک وزیر خارجہ کو شامی صدر سے ملنےکا کہا ہے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا ہمارا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننا ہے۔

a3w
a3w