مشرق وسطیٰ

یروشلم میں 42 افراد گرفتار

اسرائیل اور فلسطینیوں میں وقفہ وقفہ سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن دو دنوں کے دوران لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے آج کئی درجن افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یروشلم: اسرائیل اور فلسطینیوں میں وقفہ وقفہ سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن دو دنوں کے دوران لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے آج کئی درجن افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فلسطینی مسلح شخص نے اسرائیل کے عبادت خانہ کے باہر 7 افراد کو ہلاک کردیا، جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے بتایا جاتا ہے کہ 42 افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔ یروشلم میں کیا گیا حملہ حالیہ برسوں کے دوران مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔

پولیس نے 21 سالہ بندوق بردار کی شناخت کی ہے جو کہ مشرقی یروشلم کا ساکن ہے، جہاں پر 1967 کے بعد سے اسرائیل کا تسلط پیدا ہوگیا ہے۔

تاحال اِس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ بندوق بردار انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے یا پھر فلسطین کے مسلح گروپ کا رکن ہے۔

شوٹنگ کے بعد اسرائیلی پولیس نے اِس کو ہلاک کردیا اور بتایا کہ پوچھ تاچھ کے لئے 42 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں مسلح شخص کے پڑوس میں رہنے والے بھی شامل ہیں۔

a3w
a3w