انٹرٹینمنٹ

تارک مہتا کی ببیـتا جی38 سال کی عمر میں کریں گی شادی؟

شو میں ببیـتا جی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منمُن دتّا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنی ذاتی زندگی، محبت، بریک اپ اور شادی کے موضوع پر کھل کر بات کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ شادی کب کریں گی تو انہوں نے کہا کہ ان کا اس بارے میں کوئی طے شدہ فیصلہ نہیں ہے۔

نئی دہلی:ٹی وی کا مقبول ترین کامیڈی شو "تارک مہتا کا الٹا چشمہ” تو ناظرین بڑے شوق سے دیکھتے ہی ہیں۔ شو کے ہر کردار کو خوب پسند کیا جاتا ہے، لیکن جیتھالال کا ببیـتا جی کو چھیڑنا سب سے زیادہ دلچسپ سمجھا جاتا ہے۔ اب شو کی مشہور اداکارہ ببیـتا جی یعنی منمُن دتّا کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے کہ وہ بہت جلد دلہن بن سکتی ہیں۔

شو میں ببیـتا جی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منمُن دتّا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنی ذاتی زندگی، محبت، بریک اپ اور شادی کے موضوع پر کھل کر بات کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ شادی کب کریں گی تو انہوں نے کہا کہ ان کا اس بارے میں کوئی طے شدہ فیصلہ نہیں ہے۔

منمُن دتّا نے کہا،”میرا اس بات پر کوئی اسٹینڈ کلیر نہیں ہے کہ میں شادی کروں گی یا نہیں۔ اگر میری قسمت میں شادی لکھی ہوگی تو وہ ضرور ہوگی، لیکن میں شادی کے پیچھے بھاگنے والی لڑکی نہیں ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کبھی یہ خواب نہیں رہا کہ ان کا شوہر کسی خاص طرح کا ہو یا شادی کسی خاص انسان سے ہی ہو۔ تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کس طرح کے لڑکے پسند ہیں تو اداکارہ نے بے جھجک اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا،”مجھے اچھے دکھنے والے، اچھے کمیونیکیشن اسکل رکھنے والے، سمجھدار اور مالی طور پر مضبوط لڑکے پسند ہیں۔ میں جھوٹ بولنے والوں میں سے نہیں ہوں، اس لیے میں چاہتی ہوں کہ میرے ہونے والے شریکِ حیات میں یہ تمام خوبیاں ہوں۔”

قابلِ ذکر ہے کہ منمُن دتّا کو لے کر ماضی میں بھی کئی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں، لیکن وہ اکثر خاموشی اختیار کرتی رہی ہیں۔ اس بار پہلی مرتبہ انہوں نے اپنی شادی کو لے کر کھل کر گفتگو کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ موضوع تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔