سوشیل میڈیا

بی جے پی نے مجھے 100 کروڑ کی پیشکش کی: ایم ایل اے روہت ریڈی

ہر رکن اسمبلی کو زعفرانی جماعت میں لانے کے عوض 50کروڑروپئے ان کو دیئے جائیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار پر فوجداری مقدمات اور ای ڈی کی کارروائی سے ان کو دھمکایابھی گیا۔

حیدرآباد: ٹی آرایس کے چارارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے فی رکن اسمبلی 100کروڑروپئے کی پیشکش کے ذریعہ انحراف کے ٹی آرایس ارکان اسمبلی کے الزام کے بعد منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب سے پہلے حکمران جماعت ٹی آرایس اور بی جے پی میں سیاسی لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

پولیس نے ٹی آرایس کے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس شکایت میں انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ان کو ٹی آرایس چھوڑنے کیلئے 100کروڑروپئے کی پیشکش کی تھی۔

 اور کہا تھا کہ اس پارٹی میں ٹی آرایس کے دیگر ارکان اسمبلی کو لائے جانے پر ہر رکن اسمبلی کو زعفرانی جماعت میں لانے کے عوض 50کروڑروپئے ان کو دیئے جائیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار پر فوجداری مقدمات اور ای ڈی کی کارروائی سے ان کو دھمکایابھی گیا۔