کشمیر میں سردیاں تیز تر، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ
سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے کے ساتھ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے سے رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نکے مطابق وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں بالترتیب منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بارہمولہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ ہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔