حیدرآباد

غیر قانونی تجاوزات کیخلاف حائیڈرا کو 100 سے زائد شکایات موصول، حیدرآباد میں انہدامی کارروائی تیز؟

او آر آر (Outer Ring Road) کے اندرونی علاقوں میں کئی مقامات پر سڑکوں، پارکوں اور نالوں پر قبضے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان شکایات کے پیش نظر حائیڈرا کی ٹیم نے مقامی افسران کے ساتھ دورہ کر کے تفصیلات اکٹھی کیں۔

حیدرآباد: حیدرا آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف حائیڈرا (HYDRA) کی کارروائیاں دوبارہ تیزی پکڑ رہی ہیں۔ حکومتی زمینوں پر قبضوں کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد حائیڈرا کی ٹیم نے ان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر متعلقہ محکموں کی رپورٹوں کے ذریعہ کارروائیاں جاری رکھی جا رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

او آر آر (Outer Ring Road) کے اندرونی علاقوں میں کئی مقامات پر سڑکوں، پارکوں اور نالوں پر قبضے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان شکایات کے پیش نظر حائیڈرا کی ٹیم نے مقامی افسران کے ساتھ دورہ کر کے تفصیلات اکٹھی کیں۔ 

سنگاریڈی ضلع سمیت او آر آر کے اندر مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف حائیڈرا نے حالیہ دنوں میں کئی کارروائیاں کی ہیں۔ مزید علاقوں میں بھی آئندہ چند دنوں میں کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 

حائیڈرا کمشنر رنگناتھ نے شکایات کی تفصیلات قانونی ٹیم اور متعلقہ حکام کے ساتھ غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ جہاں قانونی پیچیدگیاں کم ہوں وہاں فوری کارروائی کی جائے۔ 

پچھلے مہینہ تک موصول ہونے والی شکایات زیادہ تر بارش کی وجہ سے درپیش مسائل سے متعلق تھیں، لیکن اس ماہ پارکوں، نالوں اور سڑکوں پر قبضے کی شکایات بڑھ گئیں۔ حائیڈرا کی جانب سے متعلقہ محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے تاکہ قابضین کے خلاف مزید اقدامات کیے جا سکیں۔ 

او آر آر کے اندر 27 میونسپلٹیز، 33 گرام پنچایتیں اور جی ایچ ایم سی کے کئی علاقے حائیڈرا کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ سنگاریڈی، رنگا ریڈی، اور حیدرآباد اضلاع سے سب سے زیادہ شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ 

اب تک موصول ہونے والی 100 سے زائد شکایات میں سے 40 شکایات پر ابتدائی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ قبضہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور ان کی وضاحت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ 

بعض شکایات زمینوں کے عدالتی تنازعات سے متعلق ہیں۔ ان پر حیدرا کی قانونی ٹیم کے مشورے سے آگے بڑھا جا رہا ہے۔ حکومتی زمینوں پر قبضے کو ختم کرنے کے لیے مقامی ریونیو اور میونسپل ریکارڈز کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ 

حائیڈرا کی تیز ہوتی کارروائیوں سے تجاوزات کرنے والے افراد میں کھلبلی مچ گئی ہے، اور عوامی شکایات پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔