مشرق وسطیٰ

اللہ کی مدد سے اگلی بار مزید شدت سے حملہ کریں گے، ایران کی اسرائیل کو وارننگ

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا، "اللہ کی مدد سے آئندہ حملے میں جو ضرب صیہونی ریاست کو لگے گی، وہ پہلے حملے سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی۔" یہ ٹوئٹ اسرائیلی زبان میں کی گئی، جس کا مقصد اسرائیلی حکومت کو صاف پیغام دینا تھا۔

تل ابیب: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ حملے پہلے سے زیادہ شدید اور طاقتور ہوں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے عبرانی زبان میں اپنی ٹوئٹ کے ذریعے براہ راست اسرائیلی حکومت کو تنبیہ کی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا، "اللہ کی مدد سے آئندہ حملے میں جو ضرب صیہونی ریاست کو لگے گی، وہ پہلے حملے سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی۔” یہ ٹوئٹ اسرائیلی زبان میں کی گئی، جس کا مقصد اسرائیلی حکومت کو صاف پیغام دینا تھا۔

اس سے قبل اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ایرانی سپریم لیڈر نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنے میزائلوں کی تصویر شیئر کی تھی، جن پر "نصر من اللہ و فتح قریب” لکھا ہوا تھا۔

یہ بیانات ایران کی جانب سے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد سامنے آئے ہیں، جو اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے ردعمل میں کیے گئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر میزائل اسرائیلی ایف-35 طیاروں کے اڈے "نیو اٹم ایئر بیس” پر گرے تھے۔