وزیر اعظم کی تصویر کی بے حرمتی، سینئر سرکاری افسر معطل
ابتدائی تفتیش کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ملزم سبروم اسمبلی حلقہ کے سیکٹر آفیسر ماہی پروری کے سپرنٹنڈنٹ اجے داس کو ' وجہ بتاؤ نوٹس' جاری کیا۔
اگرتلہ: تریپورہ میں الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کو ریاستی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کو سبروم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں معطل کر دیا۔
چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) گٹے کرن کمار دنکر راؤ نے آج یہاں کہا کہ تین روز قبل پیش آنے والے واقعہ کے سلسلے میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد جنوبی تریپورہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اس الزام کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ابتدائی تفتیش کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ملزم سبروم اسمبلی حلقہ کے سیکٹر آفیسر ماہی پروری کے سپرنٹنڈنٹ اجے داس کو ‘ وجہ بتاؤ نوٹس’ جاری کیا۔
مسٹر راو نے مزید بتایا کہ ” ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں بھیجے گئے نوٹس کا مناسب جواب دینے میں اجے داس ناکام رہے اس لئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شروع کیا جائے۔”
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بطور سیکٹر آفیس انہوں نے الیکشن رول کی شق کی خلاف ورزی کی ہے۔اس لئے انہیں معطل کیا جائے اور ضابطہ کے مطابق ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شرع کیا جائے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق انتخابات کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے وو ٹروں کو متاثر کرنے کے لیے عوامی مقامات سے تمام پرسنل اینڈ تھینک یو مہم کے مواد کو ہٹانا شروع کر دیا ۔ سبروم کیس میں یومیہ اجرت والے مزدوروں نے نجی املاک پر وزیر اعظم کے پوسٹر کو خراب کیا، جس سے بی جے پی ناراض ہوگئی۔
انتخابی عہدیداروں نے کہا کہ سیکٹر کے عہدیداروں کو ہدایات کے مطابق پوسٹرز، بندنوار اور پینٹنگز کو ہٹانے کے لیے مزدوروں کے ساتھ جانا ہوگا۔ جہاں تک ممکن ہو اس طرح کے پروپیگنڈہ مواد کو اکھاڑ پھینکا جائے یا عوامی مقامات کو صاف کیا جائے۔
جہاں صاف کرنا یا ہٹانا بالکل ممکن نہ ہو وہاں بااثر افراد کی تصاویر اور لکھے ہوئے جملوں کو چھپانے کے لیے وائٹنر کا استعمال کیا جائے۔ لیکن اس شکایت کے معاملے میں نجی املاک پر وزیر اعظم کی تصویر کو خراب کیا گیا تھا۔
اس دوران بی جے پی نے الزام لگایا کہ مسٹر داس ایک دکان پر گئے اور غیر قانونی طور پر وزیر اعظم کے پوسٹر پر کالی سیاہی ڈال دی۔