تلنگانہ

بس کا ٹائر پھٹ پڑا، بی آر ایس ایم ایل ایز کرشماتی طور پر محفوظ (ویڈیو)

چلو میڈی گڈہ پروگرام کے دوران اس وقت بی آر ایس کے ایم ایل ایز بال بال بچ گئے جب بس کا ٹائر جس میں وہ سفر کر رہے تھے،اچانک پھٹ پڑا جس کی وجہ سے بس کو راستہ میں روک دینا پڑا۔

حیدرآباد: چلو میڈی گڈہ پروگرام کے دوران اس وقت بی آر ایس کے ایم ایل ایز بال بال بچ گئے جب بس کا ٹائر جس میں وہ سفر کر رہے تھے،اچانک پھٹ پڑا جس کی وجہ سے بس کو راستہ میں روک دینا پڑا۔

متعلقہ خبریں
’نائیڈو کی عنقریب رہائی‘

اس واقعہ سے بی آر ایس ایم ایل ایز گھبرا گئے۔ بس میں کچھ بی آر ایس ایم ایل ایز اور میڈیا کے نمائندے سوار تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=w8Ww0wTIPls

یہ واقعہ جنگاوں کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی دوسرے اراکین اسمبلی و کونسل امدادی اقدامات میں مشغول ہو گیے۔

دوسری طرف پارٹی قائدین نے مقامی میکانک کو فون کرتے ہوے مقام واقعہ طلب کیا اور بس کا ٹائر تبدیل کرایا گیاجس کے بعد بس میں سوار ایم ایل ایز نے راحت کی سانس لی اس واقعہ میں کسی کو کچھ نہیں ہوا۔

مجموعی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ بی آر ایس ایم ایل ایز ایک بڑے خطرے سے بچ گئے۔ اس حادثے کے بعد ایم ایل ایز دوسری بس میں سوار ہو کر میڈی گڈہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

a3w
a3w