کرناٹک

کرناٹک کی کمان کانگریس کے ہاتھ میں، واحد جنوبی ریاست بھی بھگوا جماعت کے ہاتھ سے نکل گئی

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اس جیت کو کرناٹک کے عوام کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لڑائی سرمایہ داروں کی قوت اور غریب لوگوں کی طاقت کے درمیان تھی ۔

بنگلور: اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل اہم انتخابی جنگ میں کانگریس نے کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف بڑی جیت درج کی ہے۔ پارٹی نے 224 رکنی اسمبلی میں 136 سیٹیں جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

 اس سے قبل 1999 میں پارٹی نے 132 سیٹیں جیتی تھیں اور اس کے ساتھ ہی پارٹی مرکز میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحرک کرنے کی کوششوں کے مرکز میں آتی دکھائی دے رہی ہے۔

10 مئی کے انتخابات کے بعد، ہفتہ کے روز ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کو 65 سیٹوں پر سمیٹ کر کے اقتدار سے باہر کر دیا گیا۔ جنتا دل-سیکولر (جے ڈی-ایس) کو ووٹوں اور سیٹوں کے لحاظ سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا، اس بار وہ صرف 19 سیٹوں پر سمٹ گئی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس جیت کو کرناٹک کے عوام کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لڑائی سرمایہ داروں کی قوت اور غریب لوگوں کی طاقت کے درمیان تھی ۔

طاقت نے قوت پر فتح حاصل کی۔ پارٹی کی اس جیت کو کرناٹک کے عوام کی جیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں دیگر ریاستوں میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔

کانگریس کو اس جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ پارٹی شکست کی وجوہات کا جائزہ لے گی، لیکن کارکنوں کے گھبرانے، مایوس ہونے کی بات نہیں ہے۔

جولائی 2021 میں، بی جے پی نے ریاستی حکومت کی باگ ڈور بسواراج بومئی کو سونپ دی تھی، جو مسٹر یدی یورپا کے قریبی لنگایت لیڈر تھے، جو اقتدار میں واپس آ کر جنوب میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی امید رکھتے تھے۔

 پارٹی نے اس بار 72 نئے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دیا تھا جس کی وجہ سے پارٹی میں کچھ ناراضگی تھی اور لنگایت لیڈر جیسے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کانگریس میں چلے گئے تھے۔

اسے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل اپوزیشن کے حوصلے کو بڑھانے کے لیے ایک سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور کانگریس سب سے زیادہ پرجوش ہے۔ پارٹی لیڈران کو امید ہے کہ اگلے عام انتخابات کے بعد پارٹی مرکز میں حکومت کی قیادت کر سکتی ہے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

آج رات 11.15 بجے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ووٹوں کی گنتی کے اعداد و شمار کے مطابق کانگریس نے 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جہاں پارٹی کی جیت یقینی ہے۔ بی جے پی نے 65 اور جنتا دل سیکولر نے 19 سیٹیں جیتی ہیں۔

 آزاد امیدواروں نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور دیگر دو نشستوں پر علاقائی پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح، بی جے پی اپنی 2018 کے انتخابی کارکردگی کو دوہرانے میں ناکام رہی ہے، جب پارٹی 104 سیٹیں جیت کر واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 80 اور جے ڈی ایس کو 37 سیٹیں ملی تھیں۔ دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

گنتی کے رجحانات کے مطابق کانگریس کو کل ووٹوں کا 42.89 فیصد، بی جے پی کو 35.99 فیصد، جے ڈی ایس کو 13.30 فیصد ووٹ ملے۔ سال 2018 میں کانگریس کو 38.14 فیصد، بی جے پی کو 36.35 فیصد اور جے ڈی ایس کو 16.3 فیصد ووٹ ملے تھے۔