تلنگانہ

کھمم میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز

اضلاع کریم نگر‘ کھمم اورنظام آباد میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف آندھراپردیش کے رائل سیما کے کئی مقامات پر بھی شدید گرمی برقرار ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ضلع میں صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

اضلاع کریم نگر‘ کھمم اورنظام آباد میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف آندھراپردیش کے رائل سیما کے کئی مقامات پر بھی شدید گرمی برقرار ہے جہاں پر اعظم ترین درجہ حرارت 42ڈگری سے بھی زائد ریکارڈ کیا گیا۔

 آندھراپردیش کے پرکاشم‘ گنٹور‘ کرشنا‘ نیلور کے بعض مقامات میں بھی شدید گرمی ہے۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ ٹھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ناگزیر ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔