آندھراپردیش

مکان میں گانجہ کا پودا لگانے والی خاتون گرفتار

آندھرا پردیش کے شہر نوزویڈو میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس اور ایگل ٹیم نے اپنے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک خاتون کو اپنے ہی گھر میں گانجہ کا پودا اگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے شہر نوزویڈو میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس اور ایگل ٹیم نے اپنے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک خاتون کو اپنے ہی گھر میں گانجہ کا پودا اگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


پولیس کے مطابق، مذکورہ خاتون اپنے گھر کے پچھلے حصے میں جھاڑیوں کے درمیان چھپا کر گانجہ کا پودا لگائی تھی۔

نوزویڈو کے ڈی ایس پی پرساد نے موقع پر پہنچ کر اس پودے کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں میں گانجہ کے خلاف مہم جاری ہے اور ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا رہا ہے۔

متحدہ مغربی گوداوری ضلع بھر میں پولیس نے بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم چلائی جس کے دوران بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں ضبط کی گئیں جن کے پاس دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی اچانک اور بڑی کارروائیاں جرائم پیشہ افراد میں خوف پیدا کریں گی اور علاقہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی۔