حیدرآباد

خاتون گرفتار، طلائی زیورات برآمد

سرور نگر پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے 12لاکھ روپے مالیتی 190گرام طلائی زیورات بر آمد کر لئے۔

حیدرآباد: سرور نگر پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے 12لاکھ روپے مالیتی 190گرام طلائی زیورات بر آمد کر لئے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

ایل بی نگر ڈپٹی کمشنر پولیس بی سائی سری نے پرلیس کانفرنس میں بتایا کہ جڑ چرلہ کی مقیم 24سالہ جی گوتمی جوزراعت پیشہ ہے نے 31/دسمبر کو کملا نگر میں واقع ایک جیولری شاپ پر جاکر اپنی رولڈ گولڈ کی چین کو باکس میں ڈال کر سرور نگر پولیس میں شکایت درج کروادی کہ اس کی طلائی چین چوری ہوگئی ہے۔

سرور نگر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ گوتمی کی شکایت جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی کی جانچ بھی کی۔

مذکورہ ملزمہ جوبلی ہلز، مہانکالی، چیتنا پوری، کے پی ایچ بی کالونی اور سرور نگر میں اس طرح کے کیسس میں ملوث بتائی گئی ہے۔