جرائم و حادثات

انسٹاگرام کے دوست کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

ملزم‘ خاتون کو ایک سال سے جانتا تھا مگر اسے اس سے محبت کرنے کے لیے جبر کررہا تھا۔ خاتون کے انکار پر اس نے اس پر خرچ کردہ پوری رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرکے ہراساں کرنا شروع کردیا۔

اترکنڑ: سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے دوست کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک نوجوان خاتون نے خودکشی کرلی جس کی شناخت 24 سالہ نیترا گووالی ساکن ہڈاولی موضع نزد بھٹکل ٹاؤن اترکنڑ ضلع کی حیثیت سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

خاتون کے والد نے اپنی بیٹی کے انسٹاگرام دوست گووردھن موگر کے خلاف شکایت درج کرواکر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم‘ خاتون کو ایک سال سے جانتا تھا مگر اسے اس سے محبت کرنے کے لیے جبر کررہا تھا۔

 خاتون کے انکار پر اس نے اس پر خرچ کردہ پوری رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرکے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ ملزم نے اسے بلیک میل بھی کیا کہ وہ اس کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔ ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے کل یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ بھٹکل دیہی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔