حیدرآبادسوشیل میڈیا

تلنگانہ میں موموس کھانے کے بعد خاتون فوت، 50 علیل (ویڈیوز)

شہر کے بنجارہ ہلز علاقہ میں سڑک کے بازو کے فوڈ اسٹال پر موموس کھانے کے بعد ایک خاتون کی موت ہوگئی جب کہ دیگر 50 افراد بیمار ہوگئے۔

حیدر آباد (آئی اے این ایس) شہر کے بنجارہ ہلز علاقہ میں سڑک کے بازو کے فوڈ اسٹال پر موموس کھانے کے بعد ایک خاتون کی موت ہوگئی جب کہ دیگر 50 افراد بیمار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پرانی حویلی کے ایک رسٹورنٹ میں سمیت غذا سے 43 افراد متاثر، ایک کی حالت انتہائی نازک
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 300 طالبات، سمیت غذا سے متاثر
کوچی کی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد 68 افراد بیمار

چند متاثرین نے پیر کے روز بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جمعہ کے روز اسٹال کے موموس کھائے تھے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے موموس فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سنگاڑہ کنٹہ بستی میں جمعہ کے روز 31 سالہ ریشما بیگم اور ان کے بچے کے علاوہ دیگر کئی افراد نے اس اسٹال سے موموس کھائے تھے۔ دوسرے دن ہفتہ کے روز ان افراد کو قئے و دست شروع ہوگئے جس کے سبب متاثرین بنجارہ ہلز کے مختلف ہاسپٹلوں سے رجوع ہوئے۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد ریشما بیگم کو نمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں دوران وہ علاج جانبر نہ ہوسکیں۔ عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ موموس میں مائیونیز اور چٹنی کی زائد مقدار ملانے کے سبب فوڈ پائزننگ ہوئی ہے۔ دریں اثناء کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ ضلع پداپلی کی 36 طالبات سمیت غذاء سے متاثر ہوگئیں۔ یہ واقعہ متارام منڈل مستقر میں اتوار کی شب پیش آیا۔

اِن طالبات کو کھانسی کے ساتھ سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ ان تمام طالبات کو سرکاری ہاسپٹل پداپلی میں شریک کرایا گیا۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کے پرمود کمار کے مطابق کھانسی اور نقض تنفس کے سوا طالبات کی حالت مستحکم ہے۔ سمیت غذاء کے امکانات کو رد کرتے ہوئے ڈی ایم ایچ او نے کہا کہ خراب غذاء استعمال کرتے تو ان طالبات کو قئے اور دست کی شکایت ہوتی۔

صرف کھانسی کے سواء کوئی بھی طالبہ نے قئے و دست کی شکایت نہیں کی۔ بے چین والدین، ہاسپٹل پہونچے اور الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے لڑکیوں سے میدان کی گھاس کی صفائی کا کام کرایا ہے۔ اسکول طالبات سے گھاس کی صفائی کرانے سے قبل اسکولی اسٹاف نے جراثیم کش دوا کا اسپرے کرایا۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس جراثیم دوا کی وجہ سے یہ طالبات بیمار ہوگئیں۔