انٹرٹینمنٹ

متھن چکرورتی کی صحت اچانک بگڑگئی، اسپتال میں داخل

متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے فارغ ہوکر گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں انہیں بےچینی اور سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اداکار کو ایمرجنسی میں کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا۔

کولکتہ: بالی ووڈ کے مشہور اداکار متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپسی پر صحت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وینکیا نائیڈو، متھن چکرورتی اور اوشا اتھپ کو پدما ایوارڈس
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
مستفیض الرحمن سرپر گیند لگنے سے زخمی
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی

میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے فارغ ہوکر گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں انہیں بےچینی اور سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اداکار کو ایمرجنسی میں کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ متھن چکرورتی کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ انہیں اداکار کے ایم آر آئی کی رپورٹس کا انتظار ہے، اس کے بعد ہی وہ متھن چکرورتی کی صحت سے متعلق تفصیلات فراہم کرسکیں گے۔

دوسری جانب متھن چکرورتی کے بڑے بیٹے نے کہا کہ اُن کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اپنے معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری 2024 میں لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کو آرٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں “پدم بھوشن” ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جوکہ ہندوستان کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ ہے۔

a3w
a3w