تلنگانہ
ٹرینڈنگ

کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خاتون کی موت (ویڈیو وائرل)

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کالوالا گاؤں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کی یوتھ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگولی کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

حیدرآباد: سنکرانتی کے موقع پر ساتھی خواتین کے ساتھ کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کالوالا گاؤں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کی یوتھ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگولی کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی

بعد ازاں ان خواتین کی جانب سے کھیل کااہتمام کیاگیا تاہم دل کا دورہ پڑنے سے یہ خاتون اچانک گرپڑی۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کومردہ قراردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔