سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

کار چلاتی خاتون کا بازو بیٹھی خاتون کے ساتھ رقص (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین بے فکر رقص کرتے ہوئے گاڑی چلا رہی ہیں۔ اس دوران پیچھے بیٹھا شخص ان کے ڈانس کی ریل بنارہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک خاتون تھار ڈرائیو کر رہی ہے جبکہ دوسری اس کے ساتھ بیٹھ کر گانے پر سٹیپ میچ کر رہی ہے۔

لکھنؤ: ریلوں کے اس دور میں لوگ چند لائکس اور فالوورز کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ اکیسویں صدی کی یہ نسل ریلوں کی اس قدر عادی ہے کہ کسی بھی قسم کا سٹنٹ یا عجیب و غریب کام کرنے سے پہلے اس کے نتائج کے بارے میں نہیں سوچتی جو اس حالیہ وائرل ویڈیو میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
چلتی ہوئی کار میں 6سالہ لڑکی نے اپنی دادی پرگولی چلادی

حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں2 خواتین مستی کے موڈ میں لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ایک ویڈیو بناتی نظر آ رہی ہیں، جو ان دنوں انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اس کلپ کو دیکھ کر لوگ کافی ناراض ہیں۔

وائرل ہونے والی یہ ویڈیو اتر پردیش کی بتائی جا رہی ہے، جس میں دو خواتین نہ صرف لاپرواہی سے گاڑی چلا رہی ہیں بلکہ سڑک پر چلنے والے لوگوں کی حفاظت سے بھی کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کی شروعات ایک خاتون سے ہوتی ہے جو مہندرا کی کار تھار ایس یو وی چلا رہی ہے، جبکہ ایک اور خاتون سامنے والی سیٹ پر بیٹھی ہے۔

 یہ دونوں ‘چھمک چلوں’ گانا سنتے ہوئے مزے میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ گاڑی چلانے والی خاتون ڈانس کرنے کیلئے اپنا ایک ہاتھ اسٹیئرنگ وہیل سے اٹھاتی ہے۔ کار مبینہ طور پر غازی آباد سے دہلی کو جوڑنے والے NH9 پر چلائی جا رہی تھی۔ اس کلپ کو دیکھنے کے بعد صارفین کمنٹ سیکشن میں ان خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین بے فکر رقص کرتے ہوئے گاڑی چلا رہی ہیں۔ اس دوران پیچھے بیٹھا شخص ان کے ڈانس کی ریل بنارہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک خاتون تھار ڈرائیو کر رہی ہے جبکہ دوسری اس کے ساتھ بیٹھ کر گانے پر سٹیپ میچ کر رہی ہے۔

 ویڈیو دیکھنے والے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جوش میں آکر انسان اکثر غلطیاں کرتا ہے جس کا خمیازہ اسے زندگی بھر بھگتنا پڑتا ہے۔ فی الحال، ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے، یوپی پولیس نے کارروائی کیلئے تبصروں میں غازی آباد پولیس کا ذکر کیا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر @Nishantjournali نامی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا ہے، ‘میں خود بھی ہلاک ہوجاؤں اور دوسروں کو بھی ہلاک کردوں گا! یہ ہے حادثہ کی وجہ!… ویڈیو قومی شاہراہ NH 9 کی ہیں۔

a3w
a3w