تلنگانہ

75 سال عمر کےافراد کےلئے 15/ اگست کو بسوں میں مفت سفر کی پیشکش

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آر ٹی سی) نے ملک کی آزادی کے 75 سالہ جشن کی مناسبت سے مسافرین کیلئے کئی پرکشش مراعات کا پیشکش کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آر ٹی سی) نے ملک کی آزادی کے 75 سالہ جشن کی مناسبت سے مسافرین کیلئے کئی پرکشش مراعات کا پیشکش کیا ہے۔

منیجنگ ڈائرکٹر و و ائس چیرمین وی سی سجنار نے بتایا کہ 75 سال عمر کے تمام افراد کل 15/ اگست کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کے پیشکش سے استفادہ کرسکتے ہیں اور ٹی۔ 24ٹکٹ کی قیمت کل کے لئے صرف75 روپے رہے گی جبکہ اس کی عام دنوں میں قیمت120 روپے ہے۔

15/ اگست کو پیدا تمام بچوں کو12سال کی عمر تک بسوں میں مفت سفر کی سہولت حاصل رہے گی۔ٹی ٹی ڈی پیاکیج حاصل کرنے والے مسافرین کو پیاکیج پر75 روپے رعایت رہے گی۔

یہ رعایت 16/ اگست سے21/ اگست تک ہی رہے گی۔ تمام کارگو پارسل گوڈس پر جن کا وزن ایک کیلو رہے گا،75 کیلو میٹر کی مسافت تک کوئی چارجس عائد نہیں کئے جائیں گے۔

یہ رعایت صرف کل ایک دن کیلئے رہے گی۔ گذشتہ سال کے دوران طویل فاصلہ تک باقاعدگی کے ساتھ سفر کرنے والے ٹاپ 75 مسافرین کو اگلی ٹرپ کیلئے ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔

شہر سے ایر پورٹ تک پشپک ایر پورٹ سرویس سے استفادہ کرنے والے مسافرین کو 15/ اگست کے دن صرف75 فیصد کرایہ اداکرنا ہوگا۔75 یا اس سے زائد عمر کے افراد کو آر ٹی سی ہاسپٹل تارناکہ میں مفت چیک اپ، اور دوائیں بھی مفت دستیاب کرائی جائیں گی۔