جرائم و حادثات

چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش، خاتون پھسل کر پلیٹ فارم اور ٹرین کی بوگی کے درمیان لین میں پھنس گئی

حیدرآباد: چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں ایک خاتون پھسل کر پلیٹ فارم اور ٹرین کی بوگی کے درمیان لین میں پھنس گئی۔

حیدرآباد: چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں ایک خاتون پھسل کر پلیٹ فارم اور ٹرین کی بوگی کے درمیان لین میں پھنس گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج

یہ واقعہ اے پی کے باپٹلہ ضلع کے چرالہ ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔

وجئے واڑہ سے گڈورجانے والی 17260 میمو ایکسپریس ٹرین صبح 8 بجے چرالہ اسٹیشن پر پہنچی۔

پرکاشم ضلع کے اُپل پاڈو منڈل کے کریڈو دیہات سے تعلق رکھنے والی کے تروپتماں ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں پھسل کر پلیٹ فارم اور ٹرین کی بوگی کے درمیان لین میں پھنس گئی۔

آر پی ایف اور جی آر پی کانسٹیبلوں نے اس خاتون کو دیکھا اور ٹرین کو رکوادیا۔

ساتھی مسافروں اور مقامی افرادکی مدد سے انہوں نے پلیٹ فارم توڑا اور کافی کوششوں سے خاتون کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں خاتون کے پیٹ اور کمر پر شدید زخم آئے۔ اس کو علاج کے لئے چیرالہ اسپتال منتقل کیاگیا۔

ذریعہ
یواین آئی