جرائم و حادثات

سمستی پور میں خاتون ٹیچر کا گولی مار کر قتل

مقتولہ ٹیچر منیکا اپ گریڈڈ مڈل اسکول ضلع کےسرائیرنجن بلاک میں میں تعیناتتھی۔

سمستی پور: بہار کے ضلع سمستی پور کے دل سنگھ سرائے تھانہ علاقے میں مجرموں نے زمین کے تنازعہ پر منگل کو ایک ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے کھوکسا گاؤں کے رہنے والے نریش ساہ کے گھر پانچ چھ مجرم پہنچے اور اس کی بہو ٹیچر منیشا دیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مقتولہ ٹیچر منیکا اپ گریڈڈ مڈل اسکول ضلع کےسرائیرنجن بلاک میں میں تعیناتتھی۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا، فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) اور ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن یونٹ (ڈی آئی یو) کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تحقیقات کر رہی ہے۔