خاتون کا شوہر کی نعش کے ساتھ ٹرین میں 13 گھنٹے تک سفر، حیران کن واقعہ
یہاں حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس شخص کے انتقال کو 13 گھنٹے گزر گئے لیکن ساتھ موجود افراد خاندان اور باقی مسافروں کو اُس کا علم تک نہ ہو سکا۔
گاندھی نگر:گجرات میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے انجانے میں اپنے شوہر کی نعش کے ساتھ 13 گھنٹوں تک ٹرین کا سفر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد سے ایودھیا جانے والی سابرمتی ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا۔
اس ٹرین میں سورت سے ایک شخص اپنے افراد خاندان کے ساتھ سوار ہوا اور ٹرین چلنے کے کچھ دیر بعد وہ شخص سو گیا تاہم کچھ گھنٹوں بعد اسے افراد خاندان اور باقی مسافروں نے جگانے کی کوشش کی۔
کافی کوشش کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ شخص اب زندہ نہیں ہے۔ اس کے افراد خاندان اور باقی مسافر صدمہ کے باعث کچھ بھی یقین کرنے سے قاصر رہے اور کسی کو بھی اس بات کا یقین نہیں آیا کہ جو شخص بالکل صحت مند حالت میں ٹرین پر سوار ہوا تھا وہ دوران سفر چل بسا ہے۔
یہاں حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس شخص کے انتقال کو 13 گھنٹے گزر گئے لیکن ساتھ موجود افراد خاندان اور باقی مسافروں کو اُس کا علم تک نہ ہو سکا۔