ایشیاء

گدھوں کی قیمت 3 لاکھ تک پہنچ گئی

چین سےبڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پاکستان میں گدھوں کی قیمت بڑھ کر تین لاکھ پاکستانی روپے فی جانور ہو گئی ہے۔

اسلام آباد: چین سےبڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پاکستان میں گدھوں کی قیمت بڑھ کر تین لاکھ پاکستانی روپے فی جانور ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

یہ اطلاع پیر کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ چین میں گدھے کی کھال کاسمیٹکس اور دواسازی کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔

قیمتوں میں اچانک اضافے سے کراچی کی مشہور لوہاری گدھا منڈی جیسی مارکیٹوں میں مقامی خریداروں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ چین میں گدھے کی کھال کی بڑھتی ہوئی مانگ کو سمجھا جارہا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، "گدھے کی کھالیں مختلف قسم کے کاسمیٹکس میں استعمال ہوتی ہیں اور ان کھالوں سے ‘ای جیا’ نامی ایک روایتی چینی دوا بھی بنائی جاتی ہے۔”

چین میں مانگ میں اضافے نے گدھوں کو ایک پرکشش شے بنا دیا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو چینی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کھالیں برآمد کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مقامی صارفین کے لیے گدھے خریدنا مشکل ہوتاجا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ان بازاروں میں خریداروں کی تعداد کم ہوگئی ہے، جہاں کبھی مقامی کاروباروں کی جانب سے زیادہ مانگ تھی۔

بڑھتی ہوئی قیمتیں کاسمیٹکس اور فارماسیوٹیکلز میں قدرتی وسائل کی عالمی مانگ کی عکاسی کرتی ہیں، جس نے پاکستان کی مقامی منڈیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ اس مانگ میں کمی کے کوئی آثار نظر نہ آنے سے، قیمتیں بلند رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2023 میں پاکستان نے مویشیوں، ڈیری مصنوعات اور مرچ جیسے سامانوں کے ساتھ ساتھ چین کو گدھے کی کھال کی برآمد کی منظوری دی تھی۔