سوشیل میڈیا

سڑک پر جوڑے کا کھلا رومانس، بائیک پر فحش حرکات کی ویڈیو وائرل

پونے کی مصروف سڑک پر ٹرافک قوانین کی دھجیاں اُڑاتے ایک جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان اپنی موٹر سائیکل چلا رہا ہے جبکہ خاتون بائیک کے پٹرول ٹینک پر بیٹھی ہوئی ہے اور اُسے گلے لگا رہی ہے۔

نئی دہلی: پونے کی مصروف سڑک پر ٹرافک قوانین کی دھجیاں اُڑاتے ایک جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان اپنی موٹر سائیکل چلا رہا ہے جبکہ خاتون بائیک کے پٹرول ٹینک پر بیٹھی ہوئی ہے اور اُسے گلے لگا رہی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے ہیلمٹ تک نہیں پہنا تھا، جس پر آن لائن صارفین نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔

وائرل ہونے والی کلپ کے مطابق یہ منظر کسی دوسری بائیک پر سوار شخص نے ریکارڈ کیا ہے۔ فوٹیج میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ خاتون کبھی پٹرول ٹینک پر بیٹھ کر موٹر سائیکل سوار کو گلے لگاتی ہے اور بے شرمی کی تمام حدیں پار کرجاتی ہے۔ یہ سب کچھ اُس وقت ہو رہا تھا جب بائیک پونے کی بھیڑ بھاڑ والی سڑک پر رواں دواں تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکات خبروں کی زینت بنی ہوں۔ اس سے قبل نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک اور جوڑے کی ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ بغیر ہیلمٹ کے تیز رفتاری سے بائیک چلا رہے تھے اور اسی طرح کی خطرناک پوزیشن میں ایک دوسرے کو گلے لگا رہے تھے۔ اس واقعہ پر نوئیڈا ٹریفک پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت بائیک مالک پر 53,500 روپے کا ای-چالان جاری کیا تھا۔

فی الحال پونے کی اس نئی ویڈیو پر مقامی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اسے نہ صرف ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے بلکہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کی شدید مذمت بھی کی ہے۔