حیدرآباد

ماہِ ربیع الاول میں خواتین اپنے گھروں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کریں: ڈاکٹر عاصم ریشماں

ڈاکٹر عاصم ریشماں نے خواتین کو نصیحت کی کہ وہ سادگی اور اخلاص کے ساتھ میلاد النبی ﷺ کی محافل کا اہتمام کریں اور بچوں کو سیرتِ رسول ﷺ، اخلاق اور عاداتِ نبوی سے روشناس کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اسلام کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔

حیدرآباد: لینگویجز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جنرل سکریٹری ڈاکٹر عاصم ریشماں نے ماہِ ربیع الاول کی آمد پر خواتین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بابرکت مہینہ ہمیں اپنے گھروں اور دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے روشن کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہِ مبارک میں قرآن پاک کی تلاوت، درود و سلام اور ذکرِ رسول ﷺ کی کثرت سے گھروں میں سکون اور رحمت نازل ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

ڈاکٹر عاصم ریشماں نے خواتین کو نصیحت کی کہ وہ سادگی اور اخلاص کے ساتھ میلاد النبی ﷺ کی محافل کا اہتمام کریں اور بچوں کو سیرتِ رسول ﷺ، اخلاق اور عاداتِ نبوی سے روشناس کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اسلام کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔

انہوں نے حضور ﷺ کے خواتین پر احسانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کو وراثت میں حق دیا، تعلیم کا حق عطا کیا، مہر اور نکاح کے حقوق فراہم کیے اور ماں کے قدموں تلے جنت قرار دی۔ یہ وہ اعزازات ہیں جن سے پہلے عورت محروم تھی۔

ڈاکٹر عاصم ریشماں نے مزید کہا کہ خواتین کو اس مہینے میں کثرت سے درود شریف پڑھنا چاہیے، سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ اور بچوں کو اس کی تعلیم دینی چاہیے، ساتھ ہی صدقہ و خیرات اور ضرورت مند خواتین و بچیوں کی مدد بھی کرنی چاہیے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ماہِ ربیع الاول خوشی کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کو سیرتِ نبوی کے مطابق سنوارنے کا پیغام دیتا ہے۔ خواتین اسلام اس موقع کو اپنی اور اپنی نسلوں کی تربیت کا ذریعہ بنائیں اور گھروں کو محبتِ رسول ﷺ اور ذکرِ الٰہی سے مزین کریں۔